مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی نے سنیگال کی پارلیمان کے سربراہ پوپ جوب سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران صنعت ، زراعت اور بجلی کے شعبوں میں سنیگال کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بہتر قراردیتے ہوئے ایران اور سنیگال کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے اعلی حکام اس سلسلے میں ایکدوسرے سے قریبی رابطہ رکھے ہوئے ہیں۔ سنیگال کے پارلیمانی سربراہ نے بھی دونوں ممالک کے روابط کو خوب توصیف کرتے ہوئے تمام شعبوں میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو فروغ دینے پر تاکید کی اور سنیگال میں اسلامی کانفرنس تنظیم کا اجلاس منعقد کرانے کے سلسلے میں ایران کے گرانقدر تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم اسلامی ملک ہے جس کی علمی میدان میں پیشرفت عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے۔
آپ کا تبصرہ